آزادی اظہار رائے پر لگے تماشے کو دلیری اور بردباری سے ایکسپوز کرنے پر کنول شوذب کو سلام، چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

71
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کنول شوذب نے آزادی اظہار رائے پر لگے تماشے کو جس دلیری اور بردباری سے ایکسپوز کیا اس پر اس دلیر رکن پارلیمنٹ کو سلام، ہاں وہ تلخ ہو گئیں لیکن جس کے ساتھ ایسا ہو گا وہ تلخ تو ہو گا۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی اور توہین میں فرق ہے اور لوگوں کی عزتوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔