24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںآزادی اللہ تعالیٰ کی بہترین نعمت ہے جس کا تحفظ بحیثیت قوم...

آزادی اللہ تعالیٰ کی بہترین نعمت ہے جس کا تحفظ بحیثیت قوم ہمارا اولین فرض ہے ،رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 13 اگست (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے 78ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی بہترین نعمت ہے جس کا تحفظ بحیثیت قوم ہمارا اولین فرض ہے ۔

بدھ کو یہاں جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور افواج پاکستان ملک کی ترقی کے ضامن ہیں ،14اگست کا دن ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ، یوم آزادی کے موقع پر کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ پاکستان ہمارا ملک ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ، بحیثیت قوم ہمیں ملک کی ترقی ، سالمیت اور خوشحالی کیلئے دن رات کام کرنا چاہیے ،

- Advertisement -

آزادی کی قدر ہمیں کشمیری اور فلسطینی عوام سے پوچھنی چاہیے جو اس سے اب تک محروم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے علم کی روشنی کوپھیلاناہوگا، علم وہ واحد ہتھیار ہے جس سے ہم جہالت کے خلاف لڑ سکتے ہیں اور اسے کو شکست دے سکتے ہیں ، ملکی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں اگر ہر فرد ملک کی ترقی کے لیے حصہ ڈالے گا تو یہ ملک بہترین ترقی کرے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں