آزادی صحافت کیلئے صحافی برادری کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، مریم نواز

57
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت

لاہور۔3مئی (اے پی پی):وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کیلئے صحافی برادری کی کاوشیں اور قربانیاں قابل تحسین ہیں ،صحافیوں کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے،صحافی برادری کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

ہفتہ کے روزیومِ آزادی صحافت کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد اورزندہ قوم کی پہچان ہے،آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا ہی وہ طاقت ہے جو حکمرانوں کو جوابدہ بناتا ہے،آزادی صحافت کیلئے صحافی برادری کی کاوشیں اور قربانیاں قابل تحسین ہیں ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جمہوریت اور آزادی صحافت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں،صحافت آزاد اور ذمہ دار ہو تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہے ،جمہوریت کی سر بلندی کے سفر میں آزادی صحافت کی جدو جہد میںاہل صحافت کے ساتھ ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، صحافی برادری کے لیے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔