آزادی مارچ کامقصد چوروں اور لٹیروں کی لوٹ مار کو تحفظ دینا ہے، مولانا محمد قاسم قاسمی

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف علماء ونگ کے مرکزی صدر مولانا محمد قاسم قاسمی نے جے یو آئی کے مارچ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آزادی نہیں بلکہ فسادی مارچ ہے جس کامقصد گزشتہ 35 سال کے چوروں اور لٹیروں کی لوٹ مار کو تحفظ دینا ہے۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مولانا محمد قاسم …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف علماء ونگ کے مرکزی صدر مولانا محمد قاسم قاسمی نے جے یو آئی کے مارچ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آزادی نہیں بلکہ فسادی مارچ ہے جس کامقصد گزشتہ 35 سال کے چوروں اور لٹیروں کی لوٹ مار کو تحفظ دینا ہے۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مولانا محمد قاسم قاسمی نے کہا کہ پاکستان میں کسی اسلامی قانون یا تحفظ ناموس رسالت کے قانون کو کوئی خطرہ نہیں کیونکہ ختم نبوت اور دیگر اسلامی قوانین کا سب سے بڑا محافظ عمران خان اس وقت وزیراعظم پاکستان ہے جس نے اقوام متحدہ کے فورم پر بھی ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کی بات بڑے موثر طریقے سے کی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پاکستان کو گزشتہ 35 سال سے لوٹنے والوں کی مالی مدد اور معاونت سے اسلام کے نام تحریک چلا کر انہی لٹیروں کو تحفظ دینا چاہتے ہیں جو نیب اور دیگر قانونی اداروں اور عدالتوں کے مطلوب ملزم اور مجرم ہیں فضل الرحمان کا یہ اقدام جو وہ آزادی مارچ کے نام پر کررہے ہیں انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مقصد یا مطالبات کسی بھی حوالے سے اسلام کے بارے میں ہوتے تو بلاول زرداری، محمود اچکزئی اور اسفندیار ولی جیسے لوگ ان کے ساتھ کھڑے نظر نہ آتے لیکن چونکہ ان کا مقصد اسلام آباد ہے اور حکومت حاصل کرنے کی بے چینی ہے اسلئے وہ بھی ان کے ساتھ ہیں۔ مولانا قاسم نے کہا کہ اگر ان کا نام نہاد آزادی مارچ کشمیر کی آزادی کیلئے بھی ہوتا تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوتے لیکن یہ چوروں کی آزادی کیلئے مارچ ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

مزید خبریں