آزادی ٹرین حکومت کے نمایاں اقدامات‘ ملک کے روشن مستقبل اور تاریخ آزادی سے قوم کو آگاہ کرنے کا روشن سفر ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید

اسلام آباد ۔11اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آزادی ٹرین حکومت کے نمایاں اقدامات‘ ملک کے روشن مستقبل اور تاریخ آزادی سے قوم کو آگاہ کرنے کا روشن سفر ہے‘ دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرنے کے لئے پاک فوج ‘سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قوم کی قربانیوں کو بھی اس آزادی …

اسلام آباد ۔11اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آزادی ٹرین حکومت کے نمایاں اقدامات‘ ملک کے روشن مستقبل اور تاریخ آزادی سے قوم کو آگاہ کرنے کا روشن سفر ہے‘ دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرنے کے لئے پاک فوج ‘سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قوم کی قربانیوں کو بھی اس آزادی ٹرین میں اجاگر کیا گیا ہے ‘جامع اور زندہ علم ٹرین کے ذریعے قوم تک پہنچانے کے لئے آزادی ٹرین ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک جائے گی۔ وہ جمعرات کو مارگلہ ریلوے سٹیشن پر پاکستان ریلوے ‘وزارت اطلاعات و نشریات اور آئی ایس پی آر کی مشترکہ تیار کردہ آزادی ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی‘ وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ صباءمحسن‘ مشیر ریلوے انجم پرویز‘ چیئر پرسن ریلوے بورڈ پروین آغا‘ پارلیمانی سیکرٹری ریلوے سید عاشق علی‘ چیف ایگزیکٹو ریلوے محمد جاوید انور کے علاوہ وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت ریلوے کے افسران ‘سری لنکا سمیت مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق ‘وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کے ہمراہ آزادی ٹرین کا افتتاح کیا اور آزادی ٹرین میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزادکشمیر، مقبوضہ کشمیر اور اقتصادی راہداری کے خوبصورت فلوٹس‘ آپریشن ضرب عضب، کشمیر اور پاکستانی ثقافت کے حوالے سے خصوصی گیلریز کا معائنہ کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply