اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیر غذائی تحفظ و صنعت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آزادی کا سورج طلوع ہونے تک پاکستان کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا ،کشمیریوں کی نسل کشی مودی سرکار کی مکروہ سوچ کی آئینہ دارہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر غذائی تحفظ و صنعت رانا تنویر حسین نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط کو 77سال مکمل ہوگئے،آج کے دن کشمیریوں کی آزادی صلب کر کے انہیں حق خود ارادیت سے محروم کیا گیا۔
ا نہوں نے کہا کہ آزادی کا سورج طلوع ہونے تک پاکستان کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قرادودوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنا ہی واحد حل ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے اقوام عالم اپنا کردار ادا کریں۔وزیر غذائی تحفظ و صنعت رانا تنویر حسین نے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی مودی سرکار کی مکروہ سوچ کی آئینہ دارہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517596