- Advertisement -
لاہور ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان ٹین پین باﺅلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹین پین باﺅلنگ چمپئن شپ 9 اگست بروز بدھ سے لیژر سٹی باﺅلنگ کلب میں کھےلی جائے گی، ٹورنامنٹ میں خواتین اور ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لےں گے، چمپئن شپ مےں ماسٹر سنگلز ، ڈبلز، ٹےم، ٹرائز، امےچور، ڈےف،مےڈےا کے علاوہ خواتےن اےونٹ بھی شامل کےا گےا ہے،مےڈےا سے بات چےت کرتے ہوئے پاکستان ٹین پین باﺅلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجازلرحمن کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہم کھیلوں کے ذریعے امن و محبت کا پیغام دینا چاہتے ہیں اور یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب ہم اپنی نئی نسل کو کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں میں مشغو ل کریں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65469
- Advertisement -