پشاور۔ 03 مئی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کی مضبوطی ہے۔ گورنر ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری عالمی یوم صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوام کو حق اور سچ پر مبنی معلومات کی فراہمی کرنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نامساعد حالات میں ذمہ دارانہ پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے والے صحافی داد کے مستحق ہیں، صوبہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صحافیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صحافت ایک پیشہ نہیں بلکہ مقدس فریضہ ہے، صحافت اور اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کا حسن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک دشمن عناصر کے مذموم پروپیگنڈہ کو ناکام بنانے کیلئے پہلے سے زیادہ ذمہ دارانہ صحافت انتہائی ضروری ہے، معاشرتی اصلاح اور قومی ترقی کیلئے میڈیا کی مثبت تنقید کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591707