اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) آزاد اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارتی فوج کی جانب سے معصوم کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف (آج) جمعہ کو یوم سیاہ منائیں گے، اس کی اپیل وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی جانب سے کی گئی ہے۔ اس روز حکومت آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر …
آزاد اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارتی فوج کی جانب سے معصوم کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف آج یوم سیاہ منائیں گے
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) آزاد اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارتی فوج کی جانب سے معصوم کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف (آج) جمعہ کو یوم سیاہ منائیں گے، اس کی اپیل وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی جانب سے کی گئی ہے۔ اس روز حکومت آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید میرپور میں ریلی کی قیادت کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر خان کی سربراہی میں بھی ریلی نکالی جائے گی جبکہ اقوام متحدہ کے مبصرمشن کو کشمیری اس بھارتی بربریت کے خلاف احتجاجی یادداشتیں بھی پیش کریں گے جبکہ اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔








