آزاد جموںوکشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا عوامی اجتماع سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) آزاد جموںوکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر نئے دور میں داخل ہو چکا ہے کشمیریوں سے آزادی کیلئے بے پنا قربانیاں دیں ، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اس وقت پیلٹ گن کے آزادنہ استعمال سے نہتے بے گناہ لوگوں کو بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے دوسری طرف ہزاروں افراد کو عقوبت …

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) آزاد جموںوکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر نئے دور میں داخل ہو چکا ہے کشمیریوں سے آزادی کیلئے بے پنا قربانیاں دیں ، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اس وقت پیلٹ گن کے آزادنہ استعمال سے نہتے بے گناہ لوگوں کو بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے دوسری طرف ہزاروں افراد کو عقوبت خانوں اور جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے بچے بوڑھے اور جواں غلامی سے نجات چاہتے ہیں بھارت بچوں بوڑھوں اور نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اور مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروائیں ہندوستان کی موجودہ حکومت مودی سرکار نے جس قوم کا حق آزادی سلب کیا ہوا ہے اس حق آزادی کو دبانے سے ہندوستان کا اپنا شیرازہ بکھر جائے گا۔

Leave a Reply