28.8 C
Islamabad
پیر, جون 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںآزاد جموں وکشمیر جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف جسٹس...

آزاد جموں وکشمیر جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ کے اعزاز میں تقریب

- Advertisement -

مظفر آباد۔ 31 مئی (اے پی پی):آزاد جموں وکشمیر جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں رجسٹرار ہائیکورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ، قاضی صاحبان، جوڈیشل آفیسران، سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت آزادکشمیر بھر سے لوئر جوڈیشری کے ملازمین نے شرکت کی۔

جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ کو شاندار خدمات کے اعتراف میں بالخصوص شعبہ عدلیہ کے ملازمین کے لیے سپیشل جوڈیشل الاؤنس، مکانیت کے مسئلے کو حل کرنے، میرٹ کی بالادستی سمیت دیگر اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے تقریب کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور جج اور چیف جسٹس ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ شعبہ عدلیہ کو کچھ دیکر جائوں، عدلیہ کے ملازمین کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھا ہے،سپیشل جوڈیشل الائونس عدلیہ کے ملازمین کو دینے کے بعد عدلیہ کے نظام میں شفافیت آئی ہے ۔ تقریب کے اختتام پر جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی کی جانب سے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ کو تحائف بھی پیش کئے گئے اور راجہ غضنفر علی خان ایڈووکیٹ کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603788

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں