آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب

54

اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں کہ نئی دہلی اور اسلام آباد میں بیٹھی حکومتیںدوطرفہ مذاکرات سے یہ مسئلہ حل کرلیں، مسئلہ کشمیر ایک کروڑ تیس لاکھ عوام کے مستقبل کا مسئلہ ہے جو ان کے منشاءاور مرضی کے بغیر حل نہیں کیا جاسکتا، کشمیریوں کی غالب اکثریت پاکستان کے ساتھ اپنا مستقبل وابستہ کرنا چاہتی ہے اور وہ گزشتہ 71سال سے بھارت کی 29 ویں ریاست بننے سے انکار کرکے پاکستان کا حصہ بننے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کا