مظفرآباد ۔8اپریل (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی مضر صحت اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کیخلاف کارروائیاں جاری۔برارکوٹ چوکی کے مقام پر بیرون اضلاع سے آنے والا قیمہ ضبط۔سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر کے حکم کے مطابق بیرون اضلاع سے گوشت منگوانا جرم ہے۔جسے ضبط کر لیا گیا اور متعلقین کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار میر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی واضح ہدایات ہیں کہ بیرون اضلاع سے گوشت لانا جرم ہے، ان ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے بیرون اضلاع سے آزاد کشمیر لانے والے قیمہ کو برارکوٹ چوکی کے مقام پر ناکہ لگاتے ہوئے ضبط کر لیا ہے اور متعلقین کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔غیر معیاری اشیائے خوردونوش کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579594