آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اعلی قیادت خصوصاً وزیراعظم کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے، تجزیہ کار

256

میرپور ۔ 24 جولائی (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی بنیادی طور پر پارٹی کی اعلی قیادت خصوصاً وزیراعظم کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 21 جولائی کو منعقد ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بے مثال کامیابی حاصل کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنی قریبی حریف جماعتوں پی پی پی اور پی ٹی آئی کے مقابلہ میں 32 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ پی پی پی اور پی ٹی آئی نے بالترتیب 3 اور 2 نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر ریاست کی پرانی جماعت مسلم کانفرنس 3 نشستوں پر کامیاب ہوئی اور ان انتخابات میں ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔