آزاد جموں و کشمیر و پاکستان کے عوام اور بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ظلم اور مصائب کی اس طویل اور اندھیری رات سے نکالنے میں مدد کریں، آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب صدر مسعود خان کا بیان

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب صدر مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آزادی کے جائز نصب العین اور آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کے عوام کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب صدر مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آزادی کے جائز نصب العین اور آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کے عوام کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ظلم اور مصائب کی اس طویل اور اندھیری رات سے نکالنے میں مدد کریں۔ آزاد جموں و کشمیر کے 27 ویں صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے کے بعد منگل کو اپنے ایک مختصر بیان میں انہوں نے کہا کہ ”میں خوش ہوں اور افسردہ بھی ہوں“، یہ ایک خوشی کا لمحہ ہے کیونکہ آزاد کشمیر کے عوام، اے جے کی قانون ساز اسمبلی اور اے جے کے کونسل نے مجھ پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، میں ان سب کا مشکور ہوں۔ مسعود خان نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ میں افسردہ بھی ہوں کیونکہ کشمیریوں کو ابھی تک ان کی آزادی نہیں ملی بلکہ انہیں بے رحم بھارتی استبدادی ہاتھوں نے کچلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کے عوام کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ظلم اور مصائب کی اس طویل اور اندھیری رات سے نکالنے میں مدد کریں۔

مزید خبریں

Leave a Reply