24.9 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںآزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی اور آزادکشمیر ٹیلی ویژن کے زیراہتمام...

آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی اور آزادکشمیر ٹیلی ویژن کے زیراہتمام یوم سیاہ کی مناسبت سے’’مزاحمتی مشاعرہ‘‘ کا انعقاد

- Advertisement -

مظفرآباد ۔27اکتوبر (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی اور آزادکشمیر ٹیلی ویژن کے زیراہتمام یوم سیاہ 27 اکتوبر کی مناسبت سے ’’مزاحمتی مشاعرہ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرہ میں آزادکشمیر کے نامور شعراء نے اپنے کلام کے ذریعے کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور بھارتی مظالم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ فیضان عارف مغل ڈائریکٹر جنرل آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایات کی روشنی میں اکیڈمی کے زیر اہتمام ’’مزاحمتی مشاعرہ‘‘کے انعقاد کا بنیادی مقصد ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنا ہے۔ جس طرح ہندوستان اس وقت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کی تہذیب و ثقافت کو مسخ کر رہا ہے اس کے مقابلے کے لئے اکیڈمی مزاحمتی ادب و ثقافت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کرے۔ علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں وازوان اور پھیرن پر پابندی بھی بہت ہی تشویش ناک صورت حال ہے۔ حکومتی سطح پر شعرائ، ادباء و فنکاران کی سرپرستی کی جا رہی ہے اور اہل قلم کی تحریروں کا ترجمہ مختلف زبانوں میں کر کے کشمیریوں پر روا رکھے جانے والے بھارتی مظالم کے حالات بیرونی دنیا کی آزادی و انصاف اقوام تک پہنچائے جا رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے کشمیری اہل قلم اور فنکار کے کام کو دنیا بھر میں اجاگرکر کے کشمیر کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے سیاسی و اخلاقی حمایت حاصل کی جائے۔مشاعرہ میں گوجری شاعر مخلص وجدانی، عطا اللہ عطا، ابراہیم گل، ناز مظفرآبادی، ایم یامین، پروفیسر اعجاز نعمانی، ڈاکٹر آمنہ بہار، طارق محمود بٹ، جاوید الحسن جاوید، فاورق صابر اور حق نواز مغل نے اپنا کلام پیش کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518945

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں