اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آزاد خارجہ پالیسی اور مضبوط معیشت سے پاکستان ایک عظیم ترسلطنت بننے کی طرف گامزن ہے اور بہت جلد ایک اسلامی اور فلاحی ریاست بن کرامت مسلمہ کی رہنمائی کرے گا۔
یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ یوم پاکستان پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کی بنیاد ایک عظیم فلسفے اور نصب العین پر رکھی گئی۔ بانیان پاکستان کے ایک اسلامی اور فلاحی ریاست کے خواب کوضرورشرمندہ تعبیر کرینگے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی اور مضبوط معیشت سے پاکستان ایک عظیم ترسلطنت بننے کی طرف گامزن ہے۔ شیخ رشیداحمد نے کہا کہ پاکستان انشاءللہ بہت جلد ایک اسلامی اور فلاحی ریاست بن کر امت مسلمہ کی رہنمائی کریگا۔