آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک خطے میں دیر پا امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا:، مصر

117
Egyptian President Abdel Fattah al-Sisi
Egyptian President Abdel Fattah al-Sisi

قاہرہ۔6دسمبر (اے پی پی):مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے تنازعہ فلسطین کے دو ریاستی حل اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششیں آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈز کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست ہی خطے میں پائیدار امن وسلامتی ، ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری پر اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کے قیام میں عالمی برادری اور تمام فریقین کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ مصری ایوان صدر کے ترجمان مشیر احمد فہمی نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غزہ میں مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے مصری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبرص کے صدرنے غزہ میں صورت حال کو پرسکون کرنے کے لیے مصر کی کوششوں کو سراہا۔