استور ۔01 نومبر (اے پی پی):معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے یکم نومبر یوم آزادی گلگت۔بلتستان کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے آزاد قومیں اپنی آزادی کی سالگرہ نہایت تزک و احتشام سے مناتی ہیں۔
گلگت بلتستان کے شہداء نے قربانیاں دے کر یہ خطہ آزاد کروایا جس پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔یکم نومبر کا دن آزادی کے مجاہدوں،غازیوں اور شہیدوں کو جہاں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے وہاں ان سے تجدید عہد کا دن بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے شہداء اور غازیوں کو بھی سلام پیش کیا کہ جنہوں نے اپنے زورِ بازو پر ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی ہے۔اس تجدید عہد کا تقاضا ہے کہ ہم بطور پاکستانی،مملکت پاکستان اور گلگت-بلتستان کو پر امن بنانے میں ہم اپنا خصوصی کردار ادا کریں۔یکم نومبر گلگت بلتستان کی تاریخ کا ایک سنہرا دن ہے یہ دن خطے کے غیور عوام میں ملی یکجہتی، عزم و ہمت، بہادری اور وطن عزیز کی آزاددی کے جذبے کی یاد دلاتا ہے۔