راولپنڈی۔ 25 جولائی (اے پی پی)آزاد وجموں کشمیر کے صحافیوں کے وفد نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیر کے صحافیوں کو موجودہ حالات اور لائن آف کنٹرول کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں کو بھار ت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور مقامی آبادی کو نشانہ بنانے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ صحافیوں نے 5 اگست کے بھارتی غیرقانونی اقدام کے تناظر میں ملاقات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔