آزاد کشمیر، راولاکوٹ میں بھی معمولاتِ زندگی رواں دواں

آزادکشمیر کے دیگر شہروں کی طرح راولاکوٹ میں بھی معمولات زندگی رواں دواں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق 7 جون کی شام کو کالعدم ایکشن کمیٹی کےشرپسندعناصر نے راولاکوٹ میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی مذموم کوشش کی ،راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کو منتشر کر کے امن و امان بحال کر دیا گیا ہے

راولاکوٹ ۔8جون (اے پی پی):آزادکشمیر کے دیگر شہروں کی طرح راولاکوٹ میں بھی معمولات زندگی رواں دواں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق 7 جون کی شام کو کالعدم ایکشن کمیٹی کےشرپسندعناصر نے راولاکوٹ میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی مذموم کوشش کی ،راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کو منتشر کر کے امن و امان بحال کر دیا گیا ہے۔ راولاکوٹ میں تعلیمی، کاروباری اور سماجی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں،آزاد کشمیر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ریاستی رٹ کے قیام کو یقینی بنا رہے ہیں۔آزادکشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح راولاکوٹ کے باشعورعوام نے بھی نام نہاد احتجاجی کال کویکسرمسترد کر دیا۔