23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںآزاد کشمیرپرامن خطہ ہے، خطے کو مٹھی بھر دہشتگردوں اور ان کے...

آزاد کشمیرپرامن خطہ ہے، خطے کو مٹھی بھر دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے،سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور

- Advertisement -

مظفرآباد۔17اپریل (اے پی پی):موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرپرامن خطہ ہے، خطے کو مٹھی بھر دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے،ریاست میں حالیہ تخریب کاری کے واقعات میں ملوث ٹی ٹی پی کے نیٹ ورک اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں،حالیہ تخریب کاری کے واقعات میں ملوث دہشتگرد نیٹ ورک کے حوالے سے عوام کو حقائق سے آگاہ کرنا ہے،آزاد کشمیر پولیس اور سکیورٹی ایجنسیز کی بروقت کارروائیوں سے خطے کو بڑے سانحے سے محفوظ بنایا ہے، ’’را‘‘ ریاست میں بدامنی کے واقعات میں ملوث ہے،پاک فوج وطن کی سلامتی کیلئے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے اور بے شمار قربانیاں دے رہی ہے،عوام ریاست میں دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اداروں کے ساتھ تعاون کرے۔

ان خیالات کا اظہار سینئر موسٹ وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور نے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر رانا عبدالجبار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے دہشتگردوں کی فنڈنگ، ذہن سازی اور ٹریننگ دی جا رہی ہے،سجاد ریشم کی شہادت میں ملوث ملزم کے انکشافات سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور ان کے سہولتکاروں کو گرفتار کرنے میں مدد ملی ہے،سرحد پار دہشتگردوں کو پناہ، ان کی ٹریننگ اور مالی معاونت دی جا رہی ہے۔ 19 مارچ کو آزاد پتن کے مقام پر پولیس نے ثاقب نامی شخص کو گرفتار کیا اور بھاری اسلحہ برآمد کیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے زرنوش، اسامہ اور حمزہ کی بھی نشاندہی کی۔ اس طرح ان کے سہولتکاروں کی بھی نشاندہی ہوئی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکومت پوری قوت کے ساتھ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کی تحقیق کر رہی ہے، دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے محکمہ پولیس کی استعداد کار کو بڑھا رہے ہیں، کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے اور اینٹی رائیٹ فورس کی ٹریننگ دی جا رہی ہے،ضروریات کے مطابق گاڑیاں بھی فراہم کر دی ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر راناعبدالجبار نے کہا کہ آزاد کشمیر کا خطہ پرامن ہے، دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے عوام اداروں کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے سجاد ریشم قتل کیس میں گرفتار ثاقب اور گروپ کے دیگر افراد زرنوش، اسامہ کے اعترافی بیان صحافیوں کو سنائے اور اس حوالے سے عوام میں آگاہی پر زور دیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران دہشتگردوں کی حالیہ تخریب کاری کے واقعات اور اس میں ملوث نیٹ ورک اور سہولتکاروں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583656

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں