آزاد کشمیر میں انتخابات ، گلگت بلتستان میں سیاحت کی وجہ سے ویکسی نیشن کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر

60

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ویکسی نیشن کو مزید تیز کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ وفاقی حکومت بڑے ویکسی نیشن سینٹر اور موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں بنائے گی۔ آزاد کشمیر میں الیکشن کی وجہ سے اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے سیزن کی وجہ سے ویکسی نیشن تیز کرنا ضروری ہے