اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) آزاد کشمیر میں انتخابی مہم گزشتہ شب 12بجے ختم ہو گئی، آج جمعرات کو ہونے والے الیکشن میں کشمیری عوام پانچ سال کیلئے قانون ساز اسمبلی کے 41 ارکان کا انتخاب کریں گے۔ انتخابی مہم کے آخری دن آزاد کشمیر میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہر حلقی میں جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ مبصرین کے مطابق انتخا بات …
آزاد کشمیر میں انتخابی مہم گزشتہ شب 12بجے ختم ہو گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) آزاد کشمیر میں انتخابی مہم گزشتہ شب 12بجے ختم ہو گئی، آج جمعرات کو ہونے والے الیکشن میں کشمیری عوام پانچ سال کیلئے قانون ساز اسمبلی کے 41 ارکان کا انتخاب کریں گے۔ انتخابی مہم کے آخری دن آزاد کشمیر میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہر حلقی میں جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ مبصرین کے مطابق انتخا بات میں اصل مقابلہ حکمران جماعت پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے درمیان ہو گا۔ تینوں جماعتوں کے رہنماﺅں نے آزاد کشمیر میں گزشتہ دنوں میں انتخابی جلسے کیے اور عوام کو اپنے اپنے منشور سے آگاہ کیا۔ دوسری جانب انتخابات کے دوران سکیورٹی اور پولنگ کے لئے اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔








