مظفرآباد۔ 09 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔بہت جلد ملک سے دہشتگردی کے لعنت کا مکمل خاتمہ کر دیاجائیگا۔ آزاد کشمیر میں فرقہ واریت اور لسانیت کی بنیاد پر سیکیورٹی خدشات نہیں ہیں۔حکومت نے فرقہ واریت کے خاتمے کےلئے بھرپور اقدامات کر رکھے …
آزاد کشمیر میں نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عمل درآمد کیا جا رہا ہے ،جلد ملک سے دہشتگردی کے لعنت کا مکمل خاتمہ کر دیاجائیگا،آزاد کشمیر میں فرقہ واریت اور لسانیت کی بنیاد پر سیکیورٹی خدشات نہیں ہیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر

مزید خبریں
مظفرآباد۔ 09 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔بہت جلد ملک سے دہشتگردی کے لعنت کا مکمل خاتمہ کر دیاجائیگا۔ آزاد کشمیر میں فرقہ واریت اور لسانیت کی بنیاد پر سیکیورٹی خدشات نہیں ہیں۔حکومت نے فرقہ واریت کے خاتمے کےلئے بھرپور اقدامات کر رکھے ہیں ۔ آزاد کشمیر میں دینی مدارس کی رجسٹریشن اور ان کی موثر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ،آزاد کشمیر میں لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال تسلی بخش ہے۔آزاد کشمیر میںوزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جا رہاہے ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر یہاںقومی انسداد دہشتگردی اتھارٹیکی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔








