آزاد کشمیر کے الیکشن میںمسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد عمران خان جھوٹے الزامات اور دھرنے کی سیاست بندکریں،عوام کے مسائل حل نہ کرنے کی وجہ سے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

شیخوپورہ۔28 جولائی(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار و سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں کشمیری عوام کا مسلم لیگ ن پر مکمل ا عتماد کا اظہار کیا ہے اب عمران خان جھوٹے الزامات اور دھرنے کی سیاست بند کر کے پاکستانی قوم پر مہربانی کریںتاکہ ملک کامےابی کی راہوں پر گامزان ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے …

شیخوپورہ۔28 جولائی(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار و سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں کشمیری عوام کا مسلم لیگ ن پر مکمل ا عتماد کا اظہار کیا ہے اب عمران خان جھوٹے الزامات اور دھرنے کی سیاست بند کر کے پاکستانی قوم پر مہربانی کریںتاکہ ملک کامےابی کی راہوں پر گامزان ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے اور ہماری قیادت کے دل مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔کشمیر کی ترقی کےلئے ہماری حکومت سٹرکوں کے جال بچھائے گی۔ عوام کے مسائل حل نہ کرنے کی وجہ سے وہاں پر پی پی پی اور پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہمیشہ کامیابیاں عوام کی خدمت میں اور جذبہ حب الوطنی میں پوشیدہ ہیں ۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم کشمیر ی بھائیوں کی حماےت کرتے رہے گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply