آزاد کشمیر کے بعد پنجاب کے ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی نے مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت کو ثابت کر دیا ، پاکستان کے عوام محمد نواز شریف کے ترقی اور خوشحالی کے وژن کو حقیقت کی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں ، عوام دھرنا اور ہنگامہ آرائی کی سیاست کرنے والوں کر ہر گز قبول نہیںکرتے، وفاقی وزیر چوہدری محمدبرجیس طاہر

100

اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کر نے کے بعد پنجاب کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی بھرپور کامیابی نے مسلم لیگ ن کی عوام میں مقبولیت کو ثابت کر دیا ہے ، پاکستان کے عوام کو پاکستان میں ترقی و خوشحالی سے دلچسپی ہے وہ دھرنا اور ہنگامہ آرائی کی سیاست کرنے والوں کر ہر گز قبول نہیںکرتے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ آج محمد نواز شریف کے ویژن کی بدولت پاکستان ترقی کی منازل بہترانداز میں طے کر رہا ہے۔حکومت نے دہشت گردی ، توانائی بحران اور مہنگائی جیسے بڑے بڑے چیلنجز پر بااحسن طریقے سے قابو پا لیا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان کے عوام حکومت کی اِن پالیسوں میں تسلسل چاہتے ہیں اور محمد نواز شریف کے وژن کو حقیقت کی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں۔