26 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںآزاد کشمیر کے عوام ہر طرح سے تیار ہیں اور اپنی افواج...

آزاد کشمیر کے عوام ہر طرح سے تیار ہیں اور اپنی افواج کے ساتھ ہر قیمت پر کھڑے رہیں گے،وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 02 مئی (اے پی پی):آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ ابھی تو ہم نے صرف بھارتی فضائی حدود بند کی ہے،وقت آنے پر ان کی سانسیں بھی بند کر دیں گے،آزاد کشمیر کے عوام ہر طرح سے تیار ہیں اور اپنی افواج کے ساتھ ہر قیمت پر کھڑے رہیں گے،انشاءاللہ وقت آنے پر مودی کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ اور بالاکوٹ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلیوں میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر فضا ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔شرکاء نے سینکڑوں فٹ لمبا پاکستانی پرچم بھی اٹھا رکھا تھا۔بالاکوٹ میں ریلی کے دوران شرکاء نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔ریلیوں کے شرکاء نے کہا کہ پوری قوم پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

- Advertisement -

آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ شرکاء نے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اب کی بار چائے نہیں بلکہ سیدھی ضرب لگے گی،پاکستان کے پاس نہ صرف چائے بلکہ غوری اور شاہین جیسے جدید میزائل بھی موجود ہیں۔پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ ہماری جانوں کی ضمانت اللہ تعالی دیتا ہے،اگر بھارت نے پہل کی تو ایک گولی کے جواب میں دس گولیاں چلیں گی،ہم دنیا میں امن کے خواہاں ہیں لیکن جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔انہوں نے خالصتان تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خالصتان کے سکھوں نے بھارت کو نہیں بلکہ پاکستان کو خوش آمدید کہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591521

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں