33.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیآزاد ی کا جشن منا نا زند ہ قو مو ں کا...

آزاد ی کا جشن منا نا زند ہ قو مو ں کا شیو ہ ہے،رانا منور غوث

- Advertisement -

سلانوالی۔14 اگست (اے پی پی ) مسلم لیگ ن کے رکن صوبا ئی اسمبلی را نا منور غو ث اور چیئرمین میونسپل کمیٹی سلانوالی حاجی ارشد کھو کھر نے کہا ہے کہ آزاد ی کا جشن منا نا زند ہ قو مو ں کا شیو ہ ہے، یو م آزاد ی کے ا س مبار ک مو قع پر ا رض وطن کی سالمیت کیلئے کسی بھی قر با نی سے دریغ نہیں کریںگے اور پاکستا ن کو قا ئداعظمؒ کا پاکستا ن بنا نے کیلئے اپنی تمام تر توا نا ئیاں صرف کریں گے ۔ان خیا لا ت کا اظہارانہوں نے میونسپل کمیٹی سلانوا لی میں پر چم کشا ئی کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستا ن ہما ر ی امیدوں کا مر کز و مظہر ہے ،پاکستا ن کے 70ویں یو م آز اد ی پر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ وطن عز یز کی ترقی وخوشحالی اور ا س کو خوبصورت بنا نے کیلئے ہم کسی قر با نی سے دریغ نہ کریں گے، یوم آزا د ی کے مبارک موقع پر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستا ن کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنا نے کیلئے اتحاد‘ایمان اور تنظیم کا بھر پور مظا ہر ہ کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66067

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں