نئی دہلی ۔ 27 جنوری (اے پی پی) بھارت کی ریاست آسام میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے باعث لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مشرقی ریاست آسام کے ڈبروگڑھ، تنسوگیا اور چارا ویدو کے علاقوں میں یکے بعد دیگر تین دھماکے ہوئے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ حکام نے ملک کے یوم جمہوریہ کے تناظر پر ہونے والے دھماکوں کا ذمہ دار علیحدگی پسند تنظیم یونائٹڈ لیبریشن فرنٹ آف آسام کو قرار دیاہے ۔