آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کی آخری ایشز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار سنچری

76

اوول ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایشز ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں شاندار سنچری داغ دی۔ یہ ان کے کیریئر کی چوتھی سنچری ہے۔ انہوں نے انفرادی 117 رنز سکور کئے۔ وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے۔ انکو 117 کے انفرادی سکور پر جو روٹ نے اپنا شکار بنایا۔