آسٹریلوی بگ بیش لیگ ، برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو سنسنی خیز مقابلے کے 3 وکٹوں سے ہرا دیا

124

برسبین۔22دسمبر (اے پی پی):آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو سنسنی خیز مقابلے کے 3 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ فاتح ٹیم نے 175 رنز کا ہدف آخری گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ نیتھن میک سوینی نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا ۔

برسبین میں کھیلے گئے لیگ کے نویں میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے  جمی ایورٹن نے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، جواب میں برسبین ہیٹ نے مطلوبہ ہدف نیتھن میک سوینی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آخری گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، میک سوینی نے دو چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 78 رنز بنائے ، میتھیو رینشا 54 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے

نیتھن میک سوینی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔