آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ایک رن سے شکست دے دی

86
بگ بیش لیگ ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پرتھ سکارچرز کو 50 رنز سے ہرا کر چیلنجر کیلئے کوالیفائی کر لیا

برسبین۔7جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ایک رن سے شکست دے دی ، ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم 118 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ،

گزشتہ روز برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے لیگ کے 29 ویں میچ میں برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے ، کولن منرو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 56 رنز بنائے ، کرس جورڈن نے تین وکٹیں حاصل کیں ،

جواب میں ہوبارٹ ہریکینز نے 4.4 اوورز میں 32 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور میچ روک دیا ، میچ دوبارہ شروع ہوا تو ہوبارٹ ہریکینز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جیت کے لیے 16 اوورز میں 118 رنز کا ہدف ملا مگر ہوبارٹ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے ،

نکھل چوہدری 55 رنز بنا کر نمایاں رہے ، برسبین ہیٹ کی جانب سے زیویر بارٹیلٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں ، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔