آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر نے میلبورن سٹارز کو 18 رنز سے ہرا دیا

142

کینبرا۔28دسمبر (اے پی پی):آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر نے میلبورن سٹارز کو 18 رنز سے ہرا دیا ، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ، سیم بلنگز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 72 رنز بنائے ، بیو ویبسٹر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، میلبورن سٹارز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے ، بین ڈکٹ 67 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ویس ایجر نے تین وکٹیں حاصل کیں ، سیم بلنگز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔