آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں واحد میچ میلبرن سٹارز اور برسبین ہیٹ کے درمیان (کل) کھیلا جائے گا

118

ہوبارٹ۔15جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں کل (پیر کو) واحد میچ میلبرن سٹارز اور برسبین ہیٹ کے درمیان میلبرن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کی اب تک کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، برسبین ہیٹ 10 میں سے 3 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں جبکہ میلبرن سٹارز 11 میں سے 3 میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخر میں ہے۔