ہوبارٹ۔5جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز نے ہوبارٹ سٹرائیکرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے ، کرس لین 49 اور ایلیکس روز 47 رنز بنا کر نمایاں رہے ، وقار سلام خیل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں ہوبارٹ ہریکینز نے مطلوبہ ہدف …
آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز نے ہوبارٹ سٹرائیکرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
ہوبارٹ۔5جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز نے ہوبارٹ سٹرائیکرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے ، کرس لین 49 اور ایلیکس روز 47 رنز بنا کر نمایاں رہے ، وقار سلام خیل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں ہوبارٹ ہریکینز نے مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، ٹم ڈیوڈ نے طوفانی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 28 گیندوں پر ناقابل شکست 62 رنز بنائے جس میں 6 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے ، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔









