آسٹریلوی فاسٹ بائولر لانس مورس کو مینز بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی

110
Cricket Australia
Cricket Australia

پرتھ۔18دسمبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)نے فاسٹ بائولر لانس مورس کو بگ بیش لیگ کے 13ویں ایڈیشن میں شرکت کی اجازت دے دی ۔ ایم سی جی میلبورن میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے آسٹریلوی ٹیم کے پہلے ٹیسٹ کے سکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

لانس مورس پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھے، تاہم دوسرے گرین شرٹس کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لئے بھی بیک اپ فاسٹ بولر لانس مورس کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ لانس مورس کو بگ بیش لیگ میں فاسٹ بائولرز پیٹ کمنز، مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ کھیلنے کے لیے اجازت ملی ہے۔25 سالہ لانس مورس بگ بیش لیگ میں پرتھ سکارچرز کی نمائندگی کریں گے۔

آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کی ٹیم کو پرتھ میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 360 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں آف سپنر نیتھن لیون نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 500 ویں وکٹ بھی مکمل کر لی تھیں ۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 164 رنز بنا کر باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے اپنی جگہ برقرار رکھنے کو یقینی بنایا ہے ۔ 37 سالہ ڈیوڈ وارنر یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ سڈنی میں ہونے والا تین میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ان کا آخری ٹیسٹ ہو گا ۔

آسٹریلوی ٹیم کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہاہے کہ لانس مورس کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم وہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے تیار رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میلبورن ٹیسٹ کے لئے سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین ، سٹیو سمتھ، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، ایلکس کیری، مچل سٹارک، نیتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ، سکاٹ بولانڈ اور کیمرون گرین شامل ہیں۔

واضح ہے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 26 سے 30 دسمبر تک ایم سی جی، میلبورن میں کھیلا جائے گا۔