37.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومکھیل کی خبریںآسٹریلوی ٹینس ڈبلز مقابلوں کے کھلاڑی میکس پرسیل پر 18 ماہ کی...

آسٹریلوی ٹینس ڈبلز مقابلوں کے کھلاڑی میکس پرسیل پر 18 ماہ کی ڈوپنگ پابندی عائد

- Advertisement -

سڈنی۔29اپریل (اے پی پی):انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی (آئی ٹی آئی اے )نے ممنوعاادویات کے استعمال پر آسٹریلیا کے دو بار کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے گرینڈ سلام چیمپئن میکس پرسیل پر نے 18 ماہ کی ڈوپنگ پابندی عائد کر دی ہے۔27 سالہ آسٹریلوی ٹینس ڈبلز مقابلوں کے کھلاڑی میکس پرسیل نے اپنے اوپر عائد پابندی قبول کر لی ہے۔ یہ بات انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی (ITIA) نے منگل کو کہی۔آسٹریلوی ٹینس ڈبلز مقابلوں کے کھلاڑی میکس پرسیل کو رضاکارانہ طور پر معطلی سامنے آئی تھی ، تب انہوں نے اقرار کیا تھا کہ وہ اینٹی ڈوپنگ کے قوانین کو توڑنے کے مرکب ہوئے ہیں اور ان کا ایساکرنے کا ہرگز ارادہ نہیں تھا۔میکس پرسیل نے 16 اور 20 دسمبر 2023 کو 500 ملی لیٹر سے زیادہ کی وٹامن انفیوژن حاصل کرنے کا اعتراف کیا تھا ۔ عالمی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے تحت 12 گھنٹے کی مدت میں 100 ملی لیٹر کی حد ہے۔

انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی کے مطابق میکس پرسیل کی پابندی 11 جون 2026 کو ختم ہو جائے گی ، تب تک وہ ٹینس کھیل سے دور رہیں گے۔انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی ان سے 16 دسمبر 2023 سے 3 فروری 2024 کے درمیان کی مدت تک کے نتائج اور انعامی رقم بھی ضبط کر سکتی ہے ۔

- Advertisement -

میکس پرسیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہاکہ میں نے اپنی غلطی کو قبول کر لیا ہے اور میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ میں کھیل کی سالمیت کے حوالے سے ہر چیز کے ساتھ اور زیادہ مستعد ہوں۔میکس پرسیل نے ساتھی آسٹریلوی کھلاڑی میٹ ایبڈن کے ساتھ ملکر 2022 ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ڈبلز مقابلوں کا ٹائٹل جیتا تھا اس کے علاوہ انہوں نے 2024 میں جارڈن تھامسن کے ساتھ ملکر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیتا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589513

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں