آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز فٹنس مسائنل کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

201
Australia

ایڈیلیڈ۔7دسمبر (اے پی پی): آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بائولر پیٹ کمنز فٹنس مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے تصدیق کی ہے کہ 29 سالہ پیٹ کمنز کی ٹانگ میں کھچاؤ ہے جس پر ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز پہلے سے بہتر ہیں لیکن احتیاطی طور پر انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیٹ کمنز کی غیرموجودگی میں سٹیو ن سمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاسٹ بائولر سکاٹ بولینڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیا ہے۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل جمعرات سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔میزبان کینگروز ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 164رنز سے شکست دی تھی۔33 سالہ سکاٹ بولینڈ نے گزشتہ سال ایم سی جی میں شاندار ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، جس نے انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کی تھی ۔ اس نے اس سیریز میں تین میچوں میں 9.86 کی اوسط سے 18 وکٹیں حاصل کیں تھی ۔ اب وہ مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ ایک ٹیسٹ میچ میں حصہ لیں گے ۔