آسٹریلوی ہائی کمیشن و پاکستان کرکٹ بورڈ کی سرینا ہوٹل کے تعاون سے اسلام آباد کے مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں چوتھے اے ایچ سی۔ پی سی بی گرلز کرکٹ کپ کی میزبانی

123
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) آسٹریلوی ہائی کمیشن (اے ایچ سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سرینا ہوٹل کے تعاون سے ہفتے کو اسلام آباد کے مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں چوتھے اے ایچ سی۔ پی سی بی گرلز کرکٹ کپ کی میزبانی کی۔اے ایچ سی۔ پی سی بی گرلز کپ 2019 ء میں چار سکولوں کی ٹیمیں شامل ہیں جن میں لڑکیوں کے لیے خصوصی تعلیم کا سکول ایچ 9، مشال ماڈل سکول بری امام، پاکستان سویٹ ہومز ایچ 9/4 اور اسلام آباد ماڈل سکول برائے گرلز آئی نائن ون اسلام آبادشامل ہیں۔لڑکیوں نے فرسٹ کلاس خواتین کرکٹرز اور پی سی بی کے کوچ فرخ حیات کی جانب سے منعقد ہونے والے مقابلے میں پانچ روزہ کوچنگ کلینک میں شرکت کی۔پاکستان میں آسٹریلیا کے نائب ہائی کمشنر، بریک بیٹلی نے مقابلے میں شرکت کرنے والے سکولوں کو مبارکباد دی اور پی سی بی اور سیرینا ہوٹل کا سالانہ گرلز کرکٹ کپ کے لیے مسلسل تعاون کا خیر مقدم کیا۔