- Advertisement -
کینبرا۔25اگست (اے پی پی):آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے شہر کینوویندرا میں ایک کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد ایک 67 سالہ مرد ڈرائیور اور 63 سالہ خاتون مسافر تھے، جو سیڈان کار میں سوار تھے۔ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حادثے کے بعد ٹرک الٹ گیا، تاہم 30 سالہ ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو کرائم سین قرار دے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
- Advertisement -
- Advertisement -