کینبرا ۔6جولائی (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں دو گاڑیوں میں تصادم کے باعث تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے کہا کہ ایک گاڑی میں سوار تین افراد جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے اور چوتھے مسافر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔
دوسری گاڑی کے واحد مسافر کو بھی زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ وکٹوریہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔