آسٹریلیا ، گھر میں آتشزدگی کے باعث 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی

118

کینبرا۔19فروری (اے پی پی):آسٹریلیا میں ایک گھر میں آتشزدگی کے باعث 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں ایک گھر میں آگ لگنے سے دو افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی افراد کو ہسپتال داخل کر لیا گیا۔

ایم ایس ڈبلیو پولیس نے بتایا کہ آگ کو بجھا دیا گیا ی ہے اور ہلا ک ہونے والوں میں ایک 46 سالہ سالہ خاتون اور ایک چھ سالہ بچی شامل ہے ۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔