آسٹریلیا ، 2 گاڑیوں میں تصادم سے 4 افراد ہلاک

95
پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1270ٹریفک حادثات، 12افراد جاں بحق،1460زخمی ہوئے

کینبرا۔8جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کے شمالی علاقے میں2 گاڑیوں کے تصادم سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق ناردرن ٹیریٹری (این ٹی) کی پولیس نے کہا کہ بدھ کی صبح ایسٹ ارنہم کے علاقے میں دارالحکومت ڈارون سے 650 کلومیٹر مشرق میں سرمئی رنگ کی کار یرکلا کمیونٹی میں دوسری گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی خدمات کے ادارے کے اہلکار موقعے پر پہنچ گئے ۔ این ٹی پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ( این ٹی پی ایف ای ایس)نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے سے کچھ دیر قبل سرمئی رنگ کی کار کی صبح 6 بج کر 45 منٹ پر ہولمبے نامی چھوٹے سے قصبے کے ایک گھر سے چوری ہونے کی اطلاع ملی تھی ۔ این ٹی پی ایف ای ایس نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ٹیم تعینات کر دی گئی ہے۔