12.1 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 1, 2025
ہومضلعی خبریںآسٹریلیا افغانستان کی ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے...

آسٹریلیا افغانستان کی ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی

- Advertisement -

لاہور۔28فروری (اے پی پی):آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا میچ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ کی سکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ کھلاڑیوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوآرڈینیشن لمحہ بہ لمحہ یقینی جائے۔ آسٹریلیا اور افغانستان کے میچ کی سکیورٹی پر 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔

- Advertisement -

کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، سٹیڈیم اور اردگرد کی بلند عمارات پر سنائیپرز تعینات کیے گئے۔ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ ٹیمیں روٹس و اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کرتی رہیں جبکہ سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ٹیموں کے روٹس اور اسٹیڈیم سمیت اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی۔ ٹریفک کا بلاتعطل بہاو اور مناسب پارکنگ یقینی بنانے کیلئے اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کیے گئے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، سٹیڈیم کے اطراف میں سرچ، سویپ، کومبنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھیں۔ اسٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں اور انٹری گیٹس پر تعینات فورس شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ شائقین محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لئے پنجاب پولیس سے تعاون کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567457

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں