آسٹریلیا انڈر 19 نے تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں سری لنکا انڈر 19 کو 102 رنز سے ہرا دیا

100
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

ہوبارٹ ۔ 18 اپریل (اے پی پی) آسٹریلیا انڈر 19 نے تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں سری لنکا انڈر 19 کو 102 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ جیک ایڈورڈز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 95 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اور ریان ہیڈلے نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اور للوئڈ پوپ نے 3 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہوبارٹ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا انڈر 19 نے ول سودرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔