آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسراون ڈے کرکٹ میچ کل سڈنی میں کھیلا جائے گا

217
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریزکا چوتھاٹیسٹ میچ 19 جولائی سےشروع ہوگا

سڈنی۔18نومبر (اے پی پی): آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ کل ہفتہ کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ ،سڈ نی میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ حالیہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کےدرمیان کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے میزبان آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ ٹیم کی قیادت مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کر رہے ہیں جبکہ میزبان کینگروز ٹیم کو مایہ ناز بلے باز آرون فنچ کے بعد پیٹ کمنز لیڈ کر رہے ہیں۔ پیٹ کمنز کی بحیثیت کپتان ون ڈے سیریز میں یہ پہلی اسائنمنٹ ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف انگلش سکواڈ میں کپتان جوز بٹلر، جیمز ونس، سیم بلنگز، سیم کرن، ڈیوڈ ملان، معین علی، کرس جورڈن، جیسن روئے، عادل رشید، اولی سٹون، فل سالٹ، لیام ڈاوسن، ڈیوڈ ویلی، کرس ووکس اور لیوک ووڈ شامل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر،سٹیون سمتھ ،ٹراوس ہیڈ،مارنس لبوشین، مچل مارش،گلین میکسویل ،مارکس سٹونس ،ایشٹن ایگر، کیمرون گرین، ایلکس کیری،جوش ہیزل ووڈ، مچل سٹارک اور ایڈم زمپاشامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کےدرمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے 19 نومبر کو سڈنی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 22 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔