آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ کل ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا

64
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریزکا چوتھاٹیسٹ میچ 19 جولائی سےشروع ہوگا

ایڈیلیڈ۔16نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ (کل) جمعرات کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

حالیہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کےدرمیان کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے میزبان آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز جوز بٹلر کریں گے جبکہ میزبان کینگروز ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز آرون فنچ کے بعد پیٹ کمنز کریں گے۔پیٹ کمنز کی بحیثیت کپتان ون ڈے سیریز میں یہ پہلی اسائنمنٹ ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف انگلش سکواڈ میں کپتان جوز بٹلر، جیمز ونس، سیم بلنگز، سیم کرن، ڈیوڈ ملان، معین علی، کرس جورڈن، جیسن روئے، عادل رشید، اولی سٹون، فل سالٹ، لیام ڈاوسن، ڈیوڈ ویلی، کرس ووکس اور لیوک ووڈ شامل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر،سٹیون سمتھ ،ٹراوس ہیڈ،مارنس لبوشین، مچل مارش،گلین میکسویل ،مارکس سٹونس ،ایشٹن ایگر، کیمرون گرین، ایلکس کیری،جوش ہیزل ووڈ، مچل سٹارک اور ایڈم زمپاشامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کےدرمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو ایڈیلیڈ، دوسرا ون ڈے 19 نومبر کو سڈنی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 22 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔