آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کا آغازاتوار سےہو گا

121

میلبورن۔25دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ  اتوار سے میلبورن میں شروع ہو رہا ہے۔ آسٹریلیا کو 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی سبقت حاصل ہے۔

برسبین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے 9 وکٹوں اور ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 275 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ آئندہ سال 5 سے 9 جنوری تک سڈنی جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 14 سے 18 جنوری تک ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔