میلبورن۔21نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (کل) منگل کو میلبورن کرکٹ گرائونڈ(ایم سی جی ) میلبورن میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 72 رنز سے ہرا کر 0-2 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
حالیہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کےدرمیان کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے میزبان آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست دی تھی۔ ون ڈے سیریز کے لئے انگلینڈ ٹیم کی قیادت مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کو سونپی گئی ہے جبکہ میزبان کینگروز ٹیم کو مایہ ناز بلے باز آرون فنچ کے بعد پیٹ کمنز لیڈ کر رہے ہیں۔
دونوں ٹیموں کےدرمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 22 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔